ہرارے (جیوڈیسک) ہرارے ٹیسٹ میں بھی بیٹسمینوں نے وکٹیں گنوانے کی عادت نہ چھوڑی، مصباح اور اظہر علی نے ٹیم کی لاج بچائی، ٹیل اینڈر سعید اجمل نے بتا دیا کہ ذمہ داری کسے کہتے ہیں، پاکستان نے 9 وکٹ پر 249 رنز بنا لیے۔ ہرارے ٹیسٹ شروع ہوتے ہی پاکستانی بیٹسمین کانپنے لگے، ٹاپ آرڈرنے ون ڈے والی عادت نہیں چھوڑی، 27 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں۔
مصباح اور اظہر علی کے درمیان 93 رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔ اظہر علی نے 78 اور مصباح نے 53 رنز بنائے۔ یہ شراکت ٹوٹتے ہی پھر چل چلاو کا وقت آ گیا۔ 182 رنز پر آٹھ وکٹیں گر گئیں، لیکن سعید اجمل اور جنید خان نے 67 رنز جوڑ کر اسکور 249 رنز تک پہنچا دیا، سعید اجمل 49 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں، جنید 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔