ہرارے ٹیسٹ کا تیسرا دن: پاکستان 163 رنز سے دوبارہ کھیل شروع کریگا

Pakistan Zimbabwe

Pakistan Zimbabwe

ہرار (جیوڈیسک) ارے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان 163 رنز سے دوبارہ کھیل شروع کرے گا۔ ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنا ئے، دوسرے دن زمبابوے کی ٹیم 294 رنز بنا کر آٹ ہوگئی، خرم منظور اور یونس خان کی ففٹیز کی بدولت پاکستان نے تین وکٹ پر 163 رنز بنا لیے۔

ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے دن، زمبابوے کی پہلی اننگز 294 رنز پر تمام ہو گئی، جنید خان چار اور عبدالرحمان تین وکٹیں لے کر بازی لے گئے۔ پاکستان کے اوپنرز کافی با اعتماد نظر آئے، لیکن محمدحفیظ نے 22 رنز بنا کرکیچ تھما دیا۔

اظہرعلی کو سات رنز پر پویلین کی یاد آگئی۔ البتہ خرم منظورنے ففٹی مکمل کر لی، لیکن جلد ہی انہیں نذرلگ گئی۔ ایک بار پھر ذمہ داری اٹھائی یونس خان اور مصباح الحق نے۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ پر 163 رنز بنائے۔ یونس 52 اور مصباح 27 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔