ہرارے ٹیسٹ : یونس خان کی شاندار سنچری

Younis Khan

Younis Khan

ہرارے (جیوڈیسک) ہرارے ٹیسٹ کے چوتھے روز یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کرلی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی 22 ویں سنچری ہے۔

فروری 2000 میں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے رائٹ ہینڈ بیٹسمین یونس خان نے 82 ٹیسٹ میچوں کی 144 اننگز میں 50.74 کی اوسط سے 6749 رنز بنا رکھے ہیں۔