ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ گیتیکا تیاگی نے ہراساں کرنے پر ہدایت کار سبھاش کپور کو تھپٹر رسید کر دیا۔ سماجی ویب سائٹ پر جاری کردہ ویڈیو میں سبھاش کپور کو اپنی بیوی ڈمپل کھرباندا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں گیتیکا تیاگی روتے ہوئے آئی اور سبھاش کو تھپٹر مار دیا۔ گیتیکا نے الزام عائد کیا کہ سبھاش نے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ سبھاش کپور نے بالی ووڈ کی فلم جولی ایل ایل بی کی ہدایت کاری کی ہے جبکہ اداکارہ گیتیکا تیاگی ون بائے ٹو اور واٹ دی فش میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔