ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گےاوراس کے لئے دونوں نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔
ہربھجن اور گیتا بسرا کی دوستی کے چرچے کافی عرصے سے عام ہیں اور اکثر دونوں ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں جب کہ بالی ووڈ اداکارہ بھی اکثر ان میچوں میں نظر آتی ہیں۔
جس میں ہربھجن سنگھ کھیل رہے ہوتے ہیں تاہم دونوں اپنے قریبی تعلق کے حوالے سے ہمیشہ انکار کرتے رہے۔