بندرگاہوں کے 11 منصوبوں کی مختص رقم جاری نہ ہوسکی

Harbors

Harbors

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں وزارت پورٹس اینڈ شپنگ 17 منصوبوں میں سے صرف 6 منصوبوں کیلیے 16 کروڑ 61 لاکھ روپے جاری کیے گئے جبکہ 11 منصوبوں کے لیے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔

مالی سال 2014-15 کے وفاقی بجٹ میں وزارت بندرگاہ و جہاز رانی کے 17 منصوبوں کیلیے 2 ارب 47 کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود اس بجٹ میں سے حکومت نے صرف چھ منصوبوں کیلیے 16 کروڑ 61 لاکھ روپے جاری کیے۔

میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ریسرچ اور کیپسٹی بلڈنگ کیلیے پانچ کروڑ، گوادر میں میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل آفس اور ٹیسٹنگ لیبارٹری کیلیے 8 لاکھ، مہران ہائی وے (فیز تھری ) کراچی کیلیے ایک کروڑ 50 لاکھ، ہیچری کمپلیکس کی بحالی کیلیے 2 لاکھ، گوادر بندرگاہ فری زون کی زمین کی خریداری کیلیے 9 کروڑ 98 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔