سخت گرمی میں20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ،شہری سراپا احتجاج

load - shedding

load – shedding

لاہور(جیو ڈیسک)لاہورملک بھر میں لوڈشیدنگ جاری ہے اور سخت گرمی میں 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، شہری سراپا احتجاج ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں۔ لوڈشیڈنگ کے باعث جنریٹرز کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور دکانداروں کی چاندی ہوگئی ہے۔لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نہ دن کو چین ہے نہ رات کو سکون۔شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں،کئی علاقوں میں لوگ رات گئے گھنٹوں جاری رہنے والی لوڈ شیڈنگ پرسراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

اسلام پورہ،ریواز گارڈن،اندرون شہر،فیصل ٹاون،ماڈل ٹاون،مغلپورہ،وسن پورہ،ویلنشیا ٹاون،شاہدرہ،جوہر ٹاون دھرم پورہ،نشاط کالونی،علامہ اقبال ٹاون اور دیگر علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد 3سے 4گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔جس پر لوگ رات کو سو تک نہیں سکتے،بڑی تعداد میں لوگوں نے رات کے وقت پارکوں کا رخ کر لیا ہے۔