محنتی اور جفاکش افسران و ملازمین کسی بھی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ نچلی سطحی پر اختیارات کی منتقلی کے ذریعے تھر جیسے سانحات کی روک تھام کو یقینی بنا کر عوامی زندگیوں کو محفوظ ،علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شہر اور گائوں کو کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکا جاسکتا ہے انہوں نے انتظامی اختیارات کے لئے فعال بلدیاتی نظام کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر فعال بلدیاتی نظام اور بلدیاتی نمائندے موجود ہوتے تو تھر میں افسوس ناک سانحہ پیش نہیں آتا اور بروقت عوامی زندگیوں کو بچانے کے لئے اقدامات کئے جاسکتے تھے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تحت منعقدہ فلاو شو اینڈ فیملی فیسٹیول میں محکموں کی جانب سے نمایاں کا ر کردگی کے مظاہرے پر افسران و ملازمین میں تقسیم انعامات و اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ،میونسپل کمشنر طلعت محمود ،شاہ فیصل زون کے XENاسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالکریم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس عبدالصمد ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر موجود تھے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے تقریب سے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ افسران و ملازمین عوامی خدمت کے حوالے سے اپنی کار کردگی کو مزید بہتر بنا ئیں علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی بلدیاتی افسران و عملے کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ محنتی اور جفا کش افسران و ملازمین کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے بلدیاتی ملازمین پر زور دیا کہ وہ ادارے کی نیک نامی کیلئے تندہی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجا م دہی کرتے ہوئے عوام کو سہولیات پہنچا نے کا سلسلہ جاری رکھیںاس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ افسران و ملازمین سے کہاکہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر بلا تفریق عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئیںانہوں نے کہاکہ ڈی ایم سی کورنگی کی محکمہ جاتی کا رکردگی قابل تقلید ہے اور انشا اللہ اسے مزید بہتر بنا یا جائے گا ۔تقریب کے اختتام پر فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول کے نگراں ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عبدالکریم اور شب روز محنت کرکے عوام کے لئے شاندار فلاور شو کا انعقاد کرنے والے ملازمین کو شیلڈ میڈیل اور اسناد سے نوازا گیا۔