اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری اور علاقے کی معروف سیاسی شخصیت عابد مختار گجر نے نجف پور جبری بنگلہ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نت دارتیاں سرادھنا کھوئی کماں ببھوتری سوکر جنڈی کے عوام سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زمان ممبر ضلع کونسل راجہ ذوالفقار اور کونسلر شیر حسن چودھری بنارس سے بھی الگ الگ ملاقاتوں میں اس پسماندہ عالقے کی ترقی کے حوالے سے گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جبری بنگلہ سے نجف پور ہمارے بزرگوں کا خواب تھا جس کی تکمیل کے لئے چودھری مختار گجر کوشاں رہے اور اب ان کے صاحبزادے ماجد مختار نے ضلعی اسمبلی میں قرارداد منظور کی ہے۔انہوں نے کہا یوسف ایوب خان کو بابائے ترقی کا خطاب ان کی عوامی خدمات کے پیش نظر دیا گیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اس سڑک کے لئے دو کروڑ روپیہ مہیا کرنا عمران خان کے ویثن کے لئے ایک مثبت قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے راستے کی رکاوٹین دور کی جائیں تا کہ جیپ روڈ تو شروع ہو جائے۔اس پر علاقائی قیادت نے انہیں یقین دلایا کہ انشا اللہ آپ کی ہدایات پر عمل ہو گا۔یاد رہے تاریخ میں پہلی مرتبہ پی کے ٤٩ کے لئے خطیر رقم دی گئی ہے۔اور اس میں یوسف ایوب خان کا کردار سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا۔عابد مختار گجر اس علاقے سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔