ہری پور میں اٹھارہ ماہ کی بچی کا ریپ

Haripur

Haripur

ہری پور (جیوڈیسک) ہری پور کے گاؤں جاہ گل میں اٹھارہ ماہ کی بچی کے ساتھ ریپ کرنے والے مبینہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

صدر پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسر صفدر خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ملزم تقریباً ڈھائی بجے رات کو ایک شخص عابد کے گھر میں داخل ہوا اور اُس کی اٹھارہ ماہ کی بچی کو اٹھاکر قریبی پارک میں لے گیا، جہاں اس نے بچی کو ریپ کا نشانہ بنایا۔

تفتیشی افسر کے مطابق میڈیکل رپورٹ سے بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ریپ کا شکار ہونے والی بچی اس وقت نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے ملزم آصف ولد محمد دین کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف بچی کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 346 درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔