ہری پور: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید خان کو قتل کر دیا گیا,

Haripur

Haripur

ہری پور (جیوڈیسک) ضلع کچہری کے احاطے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور ضلع کونسل کے رکن جاوید خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور ضلع کونسل کے رکن جاوید خان ایک مقدمہ کے سلسلے میں ضلع کچہری میں موجود تھے کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مقتول جاوید خان نے ایک ہفتہ قبل پرس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر انہیں قتل کیا گیا تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہو گی۔