کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع ہری پور ولیج کونسل لارڈمنگ بدھوڑہ سے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں ظہور احمد خان اور صالح محمد خان سمیت تنولی برادری کے تمام کامیاب امیدواران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے راجونی اتحاد میں شامل جماعتوں خاصخیلی اتحاد ‘ سولنگی اتحاد ‘ سومرہ اتحاد ‘ اسماعیلی اتحاد ‘ سندھی اتحاد ‘ بلوچ اتحاد ‘ کچھی اتحاد ‘ میمن اتحاد ‘ گجراتی اتحاد ‘ کاٹھیاواڑی اتحاد ‘ کھتری اتحاد ‘ بوہری اتحاد ودیگر اتحادی و سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور ایم آر پی چیئرمی امیر پٹی ‘مرکزی رہنما یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند ‘ یونس سایانی ‘ اقبال ٹائیگر ‘عارف راجپوت ‘ قربان سولنگی اور صدیق زری والا ‘ حسنین عباس و دیگر نے توقع ظاہر کی کہ کامیاب امیدواران صدق ل سے قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنی تمام صلاحیتیں دیانتداری سے علاقہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے بروئے کار لاتے ہوئے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔
بعد ازاں پاکستان عوامی تحریک کے روح رواں و معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید محمد عارف شاہ اور سینئر صحافی شمس العارفین کے انتقال پر ملال پر اظہار افسوس و مرحومین کی مغفرت و ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔