ہری پور میں ٹریفک حادثہ، نو افراد ہلاک

Haripur

Haripur

ہری پور (جیوڈیسک) خیبر نخوا کے ضلع ہری پور میں ایک تیز رفتار ٹرالر اور دو گاڑیوں میں تصاوم کے نتیجے میں کم سے کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ پھنیاں کے مقام پر پیش آیا، جس میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔