ہارون آباد میں بھی یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Yaum e Ashur

Yaum e Ashur

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد میں بھی یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ عزاداران نے ماتم اور زنجیر زنی بھی، علم اور تعزیہ کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوںعقب جیل روڈ ،چوک فوارہ ،مین بازار ،علی علی مارکیٹ، عوامی بازار ،گول بازار سے ہوتاہوااواپس مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گیا۔

جلوس کی سیکورٹی ڈی ایس پی سید نواز ش علی بخاری کی زیر نگرانی تین S.H.O ،8سب انسپکٹر،15اسسٹنٹ سب انسپکٹر،17ہیڈ کانسٹیبل،,ایلیٹ فورس ،22پی کیو آر،150,کانسٹیبل ،ممبران امن کمیٹی،سول ڈیفنس،انجمن تاجران،محکمہ ہیلتھ ،واپڈا عملہ،T.M.Aعملہ نے بھی جلوس کی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی بھی جلو س کے ہمراہ رہے۔ امام بارگاہ اورفوارہ چوک میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں امام حسین کی شہادت انسانیت کی تاریخ کی قربانی کی لازوال مثال ہے جس میں پوری انسانیت کے لئے حق کے راستے پر ڈٹ جانے کا پیغام ہے کیونکہ حق کے لئے ہمیشہ قربانی دینی پڑتی ہے۔

امام حسین کی لازوال قربانی نے ناناکے دین کو زندہ کر دیا نجات کا واحد راستہ حسینیت ہے ۔کیونکہ حسینیت حق کا نام ہے اور حق پر چلنے والے ہی حسین کے ناناکے سچے عاشق ہیں ظلم و جبر کے سامنے حسین نے جان قربان کر کے حسینیت کا امر طریقہ متعارف کرایا ۔اگر واقعہ کربلا سے امت مسلمہ نے سبق حاصل کیا ہوتا تو آج یوں دنیا میں منتشر نہ ہوتی۔