وڈھ (نمائندہ خصوصی) تحصیل وڈھ کے علاقہ کلی ہارون شند کے قریب لوپ روڈپر یکے بعد دیگرے دو بم کے دھماکے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان بحق ۔ دھماکے کے فوری بعد کے بعد ایڈیشنل SP محمد اشرف جتک، اسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی ،SHO وڈھ مجید مری ، ایف سی وڈھ، وڈھ پولیس محررحمزہ خان ،لیویز رسالدار نوراللہ مینگل، QRF انچارج ممتاز احمد گرگناڑی نے دھماکے کے جگہ کا دورہ کیا اور شواہد حاصل کی۔ وڈھ انتظامیہ کے مطابق دونوں دھماکے ایک پری پلان منصوبے کے تحت کی گئی ۔پہلے دھماکے کے بعد دوسرا بم سیکیورٹی اہلکاروں کو حدف بنانے کی خاطررکھا گیا تھا مگر بد قسمت خاندان انکا شکار ہوگیا۔ انتظامیہ کے مطابق دوسرا بم دھماکہ iDتھا دونوں دھماکوں کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی الصبح وڈھ بازار سے تین کلومیٹر مشرق کی جانب لوپ لنک روڈ پرپہلے ایک دیسی ساخت کا دھماکہ ہو ااس واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا وقعہ کے ڈیڈھ گھنٹے کے پہلے دھماکے سے 2کلومیٹروڈھ بازار کی طرف دوسرا دھما کہ ہوا وڈھ انتظامیہ کے مطابق کلی چھٹہ شند کے رہائشی حبیب اللہ ولد رسول بخش البصح اپنے بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اپنے کھیتوں پر جارہا تھا کہ لنک روڈ کے کنارے کچھے سڑک پر کھائی میں پہلے سے رکھے بم سے انکی موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں حبیب اللہ ولد رسول بخش قوم چھٹہ انکی بیوی مسماة (آ) ،6سالہ بیٹا موقع پر جان بحق۔
جبکہ ان کا 4 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئیں شدید زخمی زخمی بچی کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ راستے میں دم توڑ گئی۔ وڈھ پولیس کے SHOکے مطابق وڈھ پولیس تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف 3.4ایکس پولوز07ATA.427.302ق د کے تحت مقد مہ درج کی گئی ہے کے دھماکے میں جان بحق افراد کی نمازے جنازے میں علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ایک ہی گھر سے 3جنازے اٹھ نے پر ہر آنکھ اشکبار تھی یاد رہے اس واقعہ سے پہلے اسی سڑک پر ایک ماہ کے دوران یہ بم کا چوتھادھماکہ تھا۔