ہارون آباد کی خبریں 24/10/2014

Hospital

Hospital

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر) ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد تحصیل بھر کے ہزاروں مریضوں کے لیے سہولیات کے فقدان سے مسائل بڑھ گئے ۔مریضوں اور لواحقین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز ،میڈیکل آفیسرز کی کمی پوری کر کے مریضوں کی تعداد کے مطابق ادویات فراہم کر نے کا مطالبہ کر دیا تحصیل ہارون آباد کی آبادی پانچ لاکھ افراد سے زائد اور زیادہ تر آبادی گردونواح کے چکوک میں مقیم ہے پانچ لاکھ افراد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد واحد مستند علاج گاہ اور مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کا شمار ضلع بہاولنگر کے مصروف ترین ہسپتال میں کیا جاتا ہے جہاں ہر وقت مریضوں کا ہجوم علاج کے لیے موجود رہتا ہے ان مریضوں کے لیے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی شدید ترین کمی ہے اور ہسپتال میں ڈاکٹرز کی منظور شدہ آسامیاں کی تعداد 32ہے اور اس وقت19ڈاکٹرز کی کمی ہے جن میں چار سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کا بھی ہسپتال کو ہے جہاں 32میں 19آسامیاں خالی ہوں وہاں مریضوں کی مشکلات کا اندازہ واضع طور پر ہو سکتا ہے ادویات بھی اس ہسپتال کو نہایت کم مقدار میں فراہم کی جاتی ہیں اور اس قدر کم سٹاک ہوتا ہے کہ 12ماہ کی بجائے صرف دو ماہ بمشکل ادویات کا دیا گیا سٹاک چل سکتا ہے ہارون آباد کے مکینوںمحمد صفدر ،حاجی محمد اجمل ،محمد سرور ،حاجی محمد راشد ،محمد آصف ،محمد تنویر ،شمس الدین ،قمر حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چار سپیشلسٹ ڈاکٹرز سمیت 19خالی سیٹوں پر فی الفور ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں ادویات کی مقدار اور سٹاک مریضوں کی تعداد کے مطابق فراہم کر کے علاج معالجہ کا بنیادی انسانی حق دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)موسم سرما میں بجلی کی کھپت کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہ ہو سکی ہے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ کر دی گئی گزشتہ چند دنوں سے تو شٹ ڈائون اور صفائی کے نام پر 16/16گھنٹے بجلی بند کرنا معمول بن گیا ہے اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے علاقہ مکینوں کو تڑپا کے رکھ دیا ہے ایک سابقہ واپڈا اہلکار نے بتایا ہے کہ موجودہ لوڈشیڈنگ لوکل اور واپڈا اہلکار اپنی کرپشن اور بجلی چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے اتنی طویل لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)انجمن صرافاں کے سینئر نائب صدر محمد شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ یہ وقت دھرنوں اور احتجاج کا نہیں ہے ایک طرف ہمارا ازلی دشمن بھارت اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ حملے کر رہا ہے دوسری طرف ہماری سیاسی جماعتیں مصنوعی انا کی جنگ لڑ رہی ہے لیکن بھارت کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ ہماری فوج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے اور پاک فوج کی صلاحیتوں کو پور ی دنیا مانتی ہے انڈیا ہمارے اندرونی اختلافات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم پر حملے کر کے ہمیں آزمایا جارہا ہے جبکہ حکومت اور اپوزیشن اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی بجائے ذاتی مفاد کو اہمیت دے کر ملک کا بیڑا غرق کرنے کے در پے ہے۔