ہارون آباد کی خبریں 23/10/2014

Rizwana Sindhu

Rizwana Sindhu

نواز شریف نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے اعادہ کر کے تعمیرو ترقی کے وژن کا اظہار کیا ہے۔ رضوانہ سندھو
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بجلی کے بحران کے خاتمے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کر کے اپنے تعمیرو ترقی کے وژن کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ سال بحرانی حالات میں حکومت سنبھالنے کے بعد بجلی کے بحران کے حل کے لیے نہایت سنجیدہ طرزعمل اور پالیسی اختیار کی ہے جبکہ دوسری جانب دھرنا بازوں نے تمام تر قومی مسائل کے باوجود ہٹ دھرمی کا بد ترین مظاہرہ کر کے ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں۔

قوم ان سے سوال کرتی ہے کہ دھرنے اب دھرنی بن چکے ہیں اور اب یہ دھرنا باز جگہ جگہ جلسہ کر کے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں اور ان کے جلسوں سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری محترمہ رضوانہ سندھو نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حل کے سلسلہ میں چین نے تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہوا ہے اور چین کے اس دوستانہ تعاون سے پاکستان انشاء اللہ بجلی کے بحران پر قابو پالے گا اور قوم اس بحران سے نجات پانے کے معیشت کی مضبوطی کی منزل حاصل کر لے گی ۔میاں نوازشریف کا فلسفہ سیاست ان کے مثبت سیاسی وژن کی علامت ہے اور انہوں نے تمام تر توجہ بجلی کے بحران کے حل پر لگانے کی حکمت عملی کے تحت قومی امنگوں کی ترجمانی کا بیڑااٹھا رکھا ہے قوم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں بجلی کے بحران سے نجات پالے گی اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں قوم اس عملی کام کے صلے میں ایک بار پھر مسلم (ن) کا میاب دلوائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وڈیروں کے علاوہ کاروباری سیاستدانوں اور ڈرامہ رچانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) سرمایہ داروں ،جاگیر داروں وڈیروں کے علاوہ کاروباری سیاستدانوں اور ڈرامہ رچانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیاجس کی وجہ سے معیشت بڑی حد تک تباہ ہو گئی ہے بیروزگاری اور مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے اور غریب آدمی سفید پوش طبقہ خصوصی طور پر محنت کش مزدور پس کر رہ گئے ہیں قوم اب تبدیلی انقلاب غریبوں کا نعرہ لگانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی کرپٹ سیاستدانوں اور نظام کے خاتمے کے لیے عوام کو خود ووٹ کا فیصلہ کرنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی شخصیت فرزند علی شاکر نے کیا ۔انہوں نے کہا انقاب کا نعرہ لگانے والے صرف سیاسی دوکان چمکا رہے ہیں غریب عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکتے ۔کے پی کے کا صوبہ سامنے ہے کیا تبدیلی آئی ہے سیاستدان صرف اور صرف عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں دھرنے اور اب جلسے والوں کے عزائم کچھ اور ہی ہیں جبکہ اپوزیشن اور حکومت بھی ان کے مقابلے میں جلسے کر رہے ہیں عوام کو بار بار بے وقوف بنا کر اپنے اپنے مقاصد حل کر لیتے ہیں دن بدن مہنگائی اور اداروں میں کرپشن کی انتہاہو چکی ہے غریب آدمی غریب سے غریب تر ہو رہا ہے اور امیر آدمی امیر سے امیر تر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کرپشن پر قابو پائے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے راست اقدام اٹھائے جائیں میری عوام سے بھی اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر آزادانہ کر یں کسی کے جھانسے میں نہ آئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
4سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)4سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما ملک محمد اصغر اور ملک محمد اختر کی بھانجی جو کہ فورٹ عباس میں مقیم ہے اپنے والدین سے ملنے ہارون آباد آئی ہوئی تھیں ۔آج صبح نو بجے انکا 4سالہ بیٹا منیب صحن میں کھیل رہا تھا کہ پانی کی موٹر کے ساتھ لگے ہوئے پائپ کے ساتھ چھوگیا ، پائپ میں کرنٹ تھا جس کی وجہ سے 4سالہ منیب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔بچے کا والد سعودی عرب میں روزگار کیلئے مقیم ہے۔بچے کی اچانک وفات پر حاجی سعید احمد، ملک اکرم شہاب، ملک ریاض خلجی ، ملک بلال، ارشد لالہ، ارشد کاکا، حاجی محمد صدیق اور دیگر نے اظہار افسوس کیا ہے۔