ہارون آباد کی خبریں 20/10/2014

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے ملک میں جاری سیاسی جلسوں کے حوالہ سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے سب سے پہلے میںمسلم لیگ ( ن) لیگ سے کہوں گا کہ وہ خود کو سیاسی کنگال نہ سمجھے اور عوام ہر اعتماد کرتے ہوئے 25دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ عام منعقد کر کے خود کو قائد اعظم کا پیرو کار ثابت کرے اور قرارداد پاکستان کی امین ہونے کا عہد دہرائے ساتھ ساتھ انتطامی طور پر چھوٹے صوبے بنائے اور پنجاب کو چمٹ کر نہ بیٹھ جائے اب آبادی 1947کے مقابلے میں پورے پاکستان سے بھی پنجاب کی بڑھ چکی ہے اتنی بڑی آبادی کو ایک وزیر اعلی سنبھال نہیں سکتا ۔رابطہ عوام جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور سیاسی حسن زن بھی سیاسی جماعت کو زندہ رکھتا ہے جیسے اب پیپلزپارٹی رہ رہی ہے پاکستانی سیاست میں جمہوریت ابھی بنیادی مراحل میں ہے اور یہ تاریخ ساز عمل ہے کہ پہلی دفعہ ساری سیاسی پارٹیاں جمہوریت کے تسلسل پر متفق ہیں اس اتفاق رائے کا سہر ابھی (ن) لیگ کے سر ہے ۔اسی طرح اگر پارٹیاں حکومت وقت کو ملنے والے مینڈیٹ کا احترام کرنے لگ جائیں تو پھر سونے پر سوہاگہ ہو گا ہمارے ملک میں سسٹم کو چلنے نہیں دیا جاتا تھا اور اسی وجہ سے ہی کچھ لوگ غصے میں آکر حکومت کو قبل از وقت اور غیر جمہوری طریقے سے گرانے کا اراداہ رکھتے ہیں (ن) لیگ بھی سیاسی پارٹی ہے اس کو بھی دو چار جلسے کر کے اپنے وجود کا ثبوت دینا چاہیے ۔عوام سب کے جلسوں کو رونق بخشتے ہیں اور وہ سیاسی علم حاصل کرتے ہیں ۔کیونکہ بے ڈھنگے انتخابات کے نتائج سے عوام ہمیشہ پستے چلے گئے کیونکہ حکومتیں انتخابات کے بعد عوام کو بھول جاتی تھیں اب عوام ہر جلسے میں رونق بخش کر اپنے حقوق سے آگاہی کی گواہی دیتے ہیں اب انہیں بسوں میں بھر کر لانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی وہ صرف وہ انگوٹھا لگوانے کے لیے الیکشن چاہتے ہیں جلسوں میں والہانہ شرکت سے عوام کا مطلب ہوتا ہے کہ ہمیں نظر انداز مت کیا جائے لہذا ہر سیاسی پارٹی اپنے منشور کے مطابق عمل کر نے کا وطیرہ بنائے اور ملکی ترقی کے لیے ڈیم بنائے جائیں اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے بنائے جائیں ۔ابھی میٹرو بسوں کا وقت نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک قمر اعوان اور مسلم لیگ (ن) ریاض کے صدر رانا خالد اور ان کے رفقاء رہنمائوں نے سیلاب زدگان کے لیے 250000ریال پر مشتمل خطیر رقم اکٹھا کرکے پاکستان بھجوائی جس پر پاکستانی سفیر سعودی عرب خیام اکبر نے ان رہنمائوں کو شیلڈسے نواز ااور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب نے پاکستانی کمیونٹی سے عطیہ کے سلسلہ میں بھر پور مہم چلائی اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری نے آزمائش کی اس گھڑی میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے پاکستانی بھائیوں کے لیے دل کھول کر عطیہ دیا اور اسی عزم کا اظہار کیا کہ ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھر پور مدد کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اسلامی بھائی چارے کی یہی بنیاد ہے پاکستانی سفیر سعودی عرب خیام اکبر نے اس عطیہ پر ملک قمر اعوان اور ان کے ساتھی رہنمائوں کو شیلڈ پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو مثالی قرار دے کر سراہا ۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میںمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمد عاصم ،نائب صدرملک غلام محمد ،صدر یوتھ ونگ جدہ محمد آصف تھیم ،صدر یوتھ ونگ مکہ مکرمہ محمد نثار اور مسلم لیگ (ن)ریاض کے سرپرست اعلی چوہدری محمد مجید ،جنرل سیکرٹری ناصر محمود ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا عبد الطیف سندھو،صدر مسلم لیگ (ن) مزاحمیہ کاشف خان ،نائب صدر مسلم لیگ (ن)مزاحمیہ رانا شبیر ،فنانس سیکرٹری چوہدری خادم ،نائب صدر مسلم لیگ (ن) ریاض رانا اشرف نے بھی شرکت کی اور پاکستانی سفیر سعودی عرب خیام اکبر نے مسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ کے ان نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے امید ظاہر کی وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں محمدزمان جوئیہ کے چھوٹے بھائی میاں محمد عباس جوئیہ کی دعوت ولیمہ علاقہ کی سب سے بڑی سیاسی تقریب بن گئی پنجکوسی کرمانوالہ جوئیہ ہائوس میں علاقہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر میاں اختر علی لالیکا ،سابق ایم پی ایز میاں محمد یار ممونکا ،حاجی محمد سردار عاکوکا،ڈی ایس پی میاں محمد زمان جوئیہ ،صدر بار ایسوسی ایشن میاں یٰسین جوئیہ ،سابق ممبر کونسل محمد اسلم جوئیہ ،ملک شاہدتبسم ،میاں باغ علی سکھیرا ،حاجی افتخار ،ذکریا خاکوانی ،میاں اسلم وٹو ،میاں محمد احمد بھنڈارہ ،رانا مشتاق خاں ،میاں عمر خطاب جوئیہ شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)سیاسی شخصیت چوہدری عالم کمبوہ نے کہا ہے بلدیاتی انتخاب کرانے سے حکومت پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے ہی عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے لہذا حکومت جلد ازجلد بلدیاتی انتخابات منعقد کروائے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے شدید دشواری کا سامنا ہے بلدیاتی نمائندوں کی جو موجودگی میں ان کے مسائل بہت حد تک ان کی دہلیز پر حل ہو جاتے ہیں اب جبکہ سپریم کورٹ نے بھی واضع احکامات جاری کر دئیے ہیں تو حکومت فورا بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کر دینا چاہیے۔

Maik Qamar

Maik Qamar