ہارون آباد کی خبریں 6/11/2014

Haroonabad

Haroonabad

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ (ضیائ) کے سر براہ محمد اعجا زالحق ایم این اے کی حلقہ انتخاب ہارون آباد میں بھر پور سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں ۔مسلم لیگ (ن) حلقہ چشتیاں کے ایم پی اے احسان الحق باجوہ ،سابق تحصیل ناظم حاجی محمد یٰسین ،اور معروف سیاسی رہنماء خالد گلاب کا سمیت علاقے کے سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتوں میں ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اعجاز الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی حوالہ سے علاقے میں رابطہ اور سیاسی ایشوز پر مشاورت اور تبادلہ خیال سیاسی زندگی کا حصہ ہے اور اس سلسلہ میں ہمیشہ علاقے کے نمایاں سیاستدانوں سے دورے میں بات چیت کی جاتی ہے سیاسی روابط اور اظہار خیال کے ذریعے سیاسی عمل کو آگے بڑھایا اور پورے علاقے کی ترقی ہمار امنشور ہے حالیہ ملاقاتوں اور روابط کا مقصد بھی سیاسی عمل کے ذریعے اپنے علاقے کی ترقی کے لیے مل جل کر بھر پور کام کرنا ہے سیاسی رہنمائوں کا مقصد بھی ہمیشہ مثبت رہتا ہے اور ہم نے علاقے کے لیے کروڑوں روپے کے منصوبے متعارف کروائے ہیں ہماری اولین کوشش ہے کہ پورا علاقہ تعمیر وترقی کا گہوارہ بنے اور ترقی کے لحاظ سے اس کو مثالی علاقہ بنا کر اسے صف اول میں لانے کا مشن اولین ترجیح ہے عوامی تعاون اور سیاسی تدبر کے ساتھ علاقے کی خدمت کے مشن پر گامزن ہیں اور علاقے میں ہمارا سیاسی کردار اور سیاسی فلسفہ قابل ستائش گردانا گیا ہے ہم اتحاد یکجہتی کے ساتھ سیاسی عمل میں آگے بڑھنے پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم سب مل کر اپنے سیاسی منشور کو کامیابی سے ہمکنار کر سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)تفریحی سہولیات اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ضلعی حکومت نے ہارون آباد میں 38 لاکھ 80 ہزار روپے کے فنڈز سے نئے پارک کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات ڈی سی او بہاولنگر محمد جہانزیب اعوان نے بتائی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بہاولنگر میں خالد مقبول پارک کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے لیے 15 لاکھ روپے کے فنڈز بھی فراہم کر دیے گئے ہیں۔ جہانزیب اعوان نے کہا کہ ہارون آباد میں نئے پارک کی تعمیر سے شہریوں کو خوبصورت اور صحت افزاء ماحول فراہم کیا جائے گا۔ اور گرلز کالج روڈپر نئے پارک کی تعمیر نے بائونڈری وال، گرل، جھولے، بنچزاور خوبصورت چھتریوں سے مزین کیا جائے گا۔ پارک کو آرئشی پودوں اور دیدہ زیب پھولوں سے سجایا جائے گا۔ اور اس پارک کی تعمیر میں معیار اور دلکشی کو ترجیح دی جائے گی۔ ڈی سی او بہاولنگر نے مزید بتایا کہ خالد مقبول پارک میں بائونڈری وال کی بہتری کے ساتھ چار جھولے، چھتریاں اور 12 پنچز لگانے کے ساتھ ساتھ اس کے ماحول کو خوبصورت بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ جہانزیب اعوان نے کہا کہ شہریوں کو اپنے ماحول کی خوبصورتی اور پارکوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے خود بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اور ضلعی حکومت تعمیر و ترقی کے کاموں کے سفر کو جاری و ساری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)علاقہ ہارون آباد صاف پانی سے محرومی کے باعث بیماریوں کا گڑھ بن گیا ۔واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹس نصب کر کے اور واٹر سپلائی سکیمیں متعار ف نہ کرانے کی وجہ سے علاقہ کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کا بحران شدید اذیت کا باعث بن گیا شہری اور دیہاتی افراد پانی کے لیے دربدر خوار ہونے لگے علاقہ ہارون آباد میں زیر زمین پانی کڑوا اور کھارا ہے جسے پینے کے لیے استعمال میں لانا ممکین نہیں ہے بہت کم مقامات پر پینے کا میٹھا پانی دستیاب ہو سکتا ہے واٹر ٹریٹمنتس پلانٹس لگانے کے دعوے بہت کیے گئے مگر ماضی سے لے کر حال تک صورتحال نہایت تکلیف دہ ہے واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹس نصب نہ کیے گئے ہیں اور نہ ہی چکوک میں واٹر سپلائی سکیمیں متعارف کرائی گئیں اور لوگ تکلیف سے دوچار ہیں شہریوں حاجی محمد شفیق نکا ،محمد وسیم ،عبد الحمید ،محمد پرویز،شفیق الرحمان ،محمد طیب کا کہنا ہے کہ صاف پانی نہ ملنے کے باعث شہری اور دیہاتی طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کے لیے زندگی عذاب بن چکی ہے پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محرومی ایک المیہ ہے اور حکمرانوں کو اس سلسلہ میں توجہ دینی چاہیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے اور ہارون آباد کے عوام اس سلسلہ میں ارباب اقتدار سے فریاد کناں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے سیکرٹری انفارمیشن محمد اکبر رانا کے والد محمد اقبال رانا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ،نماز جنازہ میلاد چوک میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چیف پیٹرن میڈیا کلب (رجسٹرڈ) یاسر ندیم چوہدری ،صدر شاہد محمود رحمانی ،محمد نوید شاہ ،فرزند علی شاکر ،حافظ محمد یونس وٹو ،ملک محمد ریاض خلجی ،فیصل منیر شاہ ،رانا دلبر راحیل ،چوہد ری اصغر علی ،وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی محمد سعید ،محمد یوسف وٹو ،سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مرحوم کو آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی اور آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔