ہارون آباد کی خبریں7/11/2014

Haroonabad

Haroonabad

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) سکول کے درختوں کی نیلامی میں بے ضابطگی پر گورنمٹ ماڈل ہائی سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن بہاولنگر میں مقدمہ درج ،مدعی مقدمہ عبد الستار رضا کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق کہ شہر ہارون آباد میں عرصہ دراز سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول قائم ہے جس میں طلبہ کی کثیر تعداد زیر تعلیم ہے سکول ہذا کے ملحقہ لان اور پلاٹس میں 307درخت موجود تھے اور ان میں 296درخت سر سبزو شاداب تھے جو کہ سکول کی خوبصورتی اور ہریالی کو عیاں کرتے تھے بجلی نہ ہونے کی صورت میں بچوں کو سایہ بھی فراہم کرتے تھے آج سے تین یا چار ماہ قبل مذکورہ ہیڈ ماسٹر نے جونیئر کلرک کے ذریعہ درختوں کی فہرست بن کر آئی اورڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ضلع بہاولنگر مذکورہ تمام درختوں کا تخمینہ لگانے کی درخواست کی جس پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نے ان درختوں کا تخمینہ مبلغ دس لاکھ سترہ ہزار ایک سو پچاس روپے لگا کر ڈی سی او بہاولنگر کو بھجوا دیا اس مذکورہ تخمینہ کی ایک کاپی ہیڈ ماسٹر ظفر اقبال کو بھجوا دی جس پر ہیڈ ماسٹر نے درختوں کو فروخت کرنے کا ڈھونگ رچایا جس کا اخبار میں کوئی اشتہار دینا ظاہر نہ کیا ذہنی تخریب کاری اور مفاد پرستی کے بت کو پوجنے کے لیے محکمہ جنگلات کے افسران سے دوبارہ اسٹیٹمنٹ بنوایا جس پر درختوں کی لمبائی اور موٹائی میں پہلے اسٹیٹمنٹ سے فرق ڈالا اور اپہلے اسٹیٹمنٹ میں فی یونٹ کی قیمت 600روپے تھی جس کو کم کر کے 400روپے فی یونٹ کر دیا اور یہی مذکورہ بالا فہرست کے تمام درختوں کا تخمینہ دس لاکھ سترہ ہزار ایک سو بچاس روپے کی بجائے ان درختوں کو بجائے دس لاکھ سترہ ہزارایک سو پچاس روپے کی بجائے پانچ لاکھ سترہ ہزار روپے میں فروخت کر دیا اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نے کسی متعلقہ اتھارٹی ست سر سبز درختوں کو کٹوانے کی اور فروخت کرنے کی اجازت حاصل نہ کی ہے اور ان تمام درختوں کو نہایت ہی بے دریغ اور بے ضابطگی سے نیلام کرایا جس سے سکول کی خوبصورتی متاثر ہوئی اور تمام طلبہ کو سایہ سے محروم کر دیا ۔تھانہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے عمران خان کی 30نومبرکی کال کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ہر روز جلسے جلوسوں پر لگانا اور منتخب وزیراعظم سے زبر دستی استعفیٰ کا مطالبہ کرنا ناپسندیدہ اور غیر آئینی ہے دوسری طرف نوازشریف کو بھی وہ نواز شریف بننا پڑے گا جو کہتا تھا کہ گھاس کھائو لیکن قرض اُتارو اور ملک سنوارو۔اب نوازشریف ملک کو قرضوں میں ڈبو رہا ہے۔موجودہ ڈیڑھ سال میں جتنے قرضے لیے گئے ہیںوہ بے مثال ہیںاور نظر بھی نہیں آتے۔بجلی،گیس اور اشیائے خوردنی کو آگ لگی ہوئی ہے۔اور عوام کو موٹر وے،میٹروبسیںدیکھائی جارہی ہیں۔لیکن بھوکے عوام کا دل یہ کھلونے نہیں بہلا سکتے۔دنیا ستاروں پر کمندیں ڈال رہی ہے۔اور حکومتِ پاکستان کھلونوں سے بھوکے عوام کا دل بہلا کر وقت پورا کرنا چارہی ہے۔وقت پورا کرنے کا نہ سوچا جائے وعدہ پورا کرنے کا سوچا جائے۔اور تو اور،میاں شہباز شریف بھی زرداری دور میں انقلاب کی باتیں کرتے تھے اور کہتے تھے کہ”ظلم اور اندھیر نگری کے راج کو میں نہیں مانتا”۔اب اس اندھیر نگری کو 20کروڑ عوام کیسے مان جائے۔میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ عمران خاں استعفیٰ کا مطالبہ چھوڑ دے اور میاں نواز شریف اُس سے سر جوڑ دے۔اُلٹی گنگا کبھی نہیں بہہ سکتی۔دریا اُلٹے چلانا صرف خدا کا کام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)محرام الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر ہارون آباد میں سیکورٹی اور صفائی کے مثالی انتظامات قابل ستائش اور قابل تقلید قرار پائے ہیں جس پر ڈی سی او بہاولنگر ملک جہانزیب اعوان ،ڈی پی او بہاولنگر منتظر مہدی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی ،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نوازش علی بخاری اور ان کا سٹاف و عملہ خصوصی مبارکباد اور تحسین کا مستحق ہے شہر بھر میں مثالی امن کے حوالہ سے حالیہ یوم عاشور اپنی مثال آپ رہا اورتمام متعلقہ حکام نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلہ میں نمایاں کردار ادا کیا علاقے کے عوا م سے اس سلسلہ میں انتظامات سے مکمل مطمئن رہے اور علاقہ بھر میں مکمل خوشگوار ماحول کے قیام پر سبھی اظہار تشکر کے جذبات سے معمور ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و صدر ہارون آباد میڈیا کلب ( رجسٹرڈ) شاہد محمود رحمانی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اس بار انتظامیہ کہیں زیادہ متحرک رہی اور متعلقہ افسران وسٹاف اور عملہ اپنی اپنی جگہ پر مستعد ہو کر کام کرتا رہا مثالی انتظامات پر علاقے کے عوام نے ڈی سی او بہاولنگر ،ڈی پی او بہاولنگر ،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد ،ڈی ایس پی سرکل ہارو ن آ باد و دیگر کی کارکردگی پر حکومت سے خصوصی ایوارڈ دینے کی اپیل کی ہے۔