ہارون آباد : 30 نومبر کا دن حکومت کے درو دیوار ہلا دے گا: رائو شعیب احمد

Haroonabad

Haroonabad

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) 30 نومبر کا دن حکومت کے درو دیوار ہلا دے گا اور حکومت کے لیے وجود کا برقرار رکھنانا ممکن ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار رائو شعیب احمد صوبائی رہنماء پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت 30نومبر کے جلسے سے قبل ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے قائد تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وارنٹ گرفتاری واضع ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ریاستی ہتکھنڈے ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے کیونکہ قوم جاگ چکی ہے اور نئے پاکستان کی منزل بہت قریب 30نومبر کے جلسے میں ملک بھر کی طرح ہمارے علاقے میں بھی شوق ،جوش دیدنی ہے جبکہ ہم نے اپنے پروگرام کو مرتب کرنے میں حکومتی رکاوٹوں کو بھی زیر نظر رکھا ہے انشاء اللہ ہمارے قافلے 30نومبر سے قبل ہی اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔