ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے وکلاء کا قائداعظم روڈ پر احتجاجی دھرنا ،ایس ایچ او سٹی ہارون آباد اور نادرا عملہ کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نوازش علی بخاری نے موقع پر پہنچ کر وکلاء سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرایا ہارون آباد کے وکلاء نے نادرا عملہ کے ساتھ تنازعہ کا سلسلہ میں احتجاجی طور پر قائد اعظم روڈ پر دھرنا دیا وکلاء نے مطالبہ کیا تھا کہ تھانہ سٹی ہارون آباد کے ایس ایچ او اکرام شاہ اور نادرا عملہ ہارون آباد کو فی الفور یہاں سے تبدیل کیا جائے اور وکلاء کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نواز ش علی بخاری موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے وکلاء کے ساتھ مذاکرات کیے اور اس مسئلہ کو خوش اسلوبی کے ساتھ طے کرنے کی بھر پور کاوش کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نواز ش علی بخاری کے ساتھ مذاکرات کے بعداحتجاجی وکلاء نے اپنا دھرنا ختم کر دیا اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)ہارون آبادمیںوکلاء کی نادرا آفس کے عملہ سے مبینہ غنڈہ گردی کے خلاف عوام کی احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری،طلباء نے بھی شرکت کی ،وکلاء کے خلاف شدید نعرے بازی اور نادرا عملہ کے خلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کامطالبہ ۔ہارون آباد میںگزشتہ ایک ہفتہ سے نادر اور وکلاء کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر تاکر گیا ۔وکلاء کی مبینہ غنڈہ گردی کے خلاف عوام نے احتجاجی ریلی نکالی ،ریلی نادرا آفس سے شروع ہوئی اور جامع مسجد روڈ ،مین بازار سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک میں پہنچے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر وکلاء کی مبینہ غنڈہ گردی کے خلاف نعرے درج تھے شرکاء اور طلباء کا کہنا تھا کہ وکلاء نے نادرا عملہ کے ساتھ جو ناروا سلوک کیا ہے وہ قابل مذمت ہے نادر ا کے عملہ کے خلاف درج ا یف آئی آر کو بھی خارج کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س) کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر جمعیت علماء اسلام (س) ہارون آباد مولانا افضل محمود جامعہ کاشف العلوم فقیر والی میں ہوا مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت پر انتہائی غم وغصہ کا اظہار کیا گیا حکومت وقت کی نااہلی اور علماء کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا مولانا سراج احمد دین پوری کی وفات پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا علماء امت کا دنیا سے اٹھ جانا ایک عظیم قومی سانحہ ہے آخر میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو ،مولانا سراج احمد دین پوری کے درجات بلندی کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اجلاس میں ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد افضل محمود ،لیاقت علی مہار ،قاری محمد ساجد ،مولانا مصطفی رحمانی ،قاری محمد طاہر ،حافظ محمد اعظم طارق ،حاجی اختر علی ،حاجی محمد امین ،مولانا محمد افضل محمود نے اپنے بیان میں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے قومی رہنماء کے سفاکانہ قتل کے پیچھے چہروں کو فوری بے نقاب کر کے کیفرد کردار تک پہنچایا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)معروف سیاسی و سماجی شخصیت ممبر بیت المال چوہدری عالم کمبوہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں دوسری بار ریکارڈ کمی خوش آئند ہے لیکن اس کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچنا حکومتی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے حکومتی ادارے اب تک اس کمی کے نتیجے میں اشیاء خودونوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں کمی کے فیصلوں پر عملدآمد نہیں کروا سکے اس کے بر عکس جب حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتی ہیں تو ٹرانسپورٹ سمیت تمام اشیاء کی قیمتیں فور ابڑھا دی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہبازشریف سے بھی اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے ہمارے حلقہ میں خطیر فنڈز سے ترقیاتی پراجیکٹ شروع کروا دئیے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ ) کے اہم رکن نوجوان صحافی محمد اقبال (فورمین ) حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے ۔مرحوم محمد اقبال کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں 46فتح میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں چیف پیٹرن میڈیا کلب(رجسٹرڈ ) یاسر ندیم چوہدری ،سینئر صحافی فرزند علی شاکر ،محمد افضل انجم ،محمد اقبال ،طارق امداد ،چوہدری امداد علی ،خالد جاوید ،محمد امجد ،صوفی عبد الخالق ،چوہدری عدیل افضل ،چوہدری اختر علی ،برہان اختر ،چوہدری محمد صدیق ،شفقت حسین ،چوہدری محمد احسن منیر سمیت کثیر تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ،محمد اقبال کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔