پاکستان (جیوڈیسک) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں دو تبدیلیاں کی ہے۔ اسد علی اور اسد شفیق کو کی جگہ جنید خان اور پہلی بار حارث سہیل کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز حارث سہیل کو آخر کار قومی ٹیم میں جگہ مل ہی گئی۔
حارث سہیل گزشتہ ایک سال میں ٹیم میں شامل تو ہیں لیکن ان کو فائنل میں الیون میں جگہ نہیں مل سکی۔ دوہزار بارہ میں سری لنکا کے خلاف پہلی بار حارث سہیل کو ممکنہ کھلاڑیوں میں تو شامل کیا گیا لیکن وہ بغیر کوئی میچ کھیلیں واپس آئیں۔۔
لیکن انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی اورآج وہ دن آ ہی گیا جس کا انتظار حارث سہیل کر رہے تھے۔ حارث سہیل پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ایک سوبانوویں کھلا ڑی ہیں۔
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تیسرا ون ڈے سینٹ لوشیا میں جاری ھے۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ دی ھے۔