ہریانہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہا پسند ہندؤوں نے زیر تعمیر چرچ پر گرا دیا ، حملہ آوروں نے صلیب اکھاڑ کر مورتی نصب کر دیا۔
ریاست ہریانہ کے شہر حصار میں چند لوگ زیر تعمیر چرچ کی عمارت میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ حملہ آوروں نے چرچ کی صلیب اکھاڑ کر ہنومان کی مورتی اور جھنڈا لگا دیا۔
چرچ کے نگران فادر سُباش چند نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آوروں نے علاقے میں دوبارہ چرچ کی تعمیر پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں ۔ فادر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے 14مبینہ حملہ آوروں کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔