ہریانہ: بھارتی پولیس نے القاعدہ سے تعلق کا الزام لگا کر مسلمان کو پکڑ لیا

Arrested

Arrested

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ سے القاعدہ سے تعلق کا الزام لگا کر ایک مسلمان پکڑ لیا۔

گرفتار شخص عبدالسمیع مبینہ طور پر القاعدہ برصغیر شاخ کا اہم رکن ہے۔ 32 سالہ عبدالسمیع کا تعلق جمشید پور سے ہے اسے نئی دہلی پولیس نے ہریانہ کے ضلع میوات سے گرفتار کیا۔

دہشت گرد تنظیموں کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں اب تک 5 افراد گرفتار کئے گئے۔