حسن ابدال میں مسلح افراد نے تاجر اور اس کے ملازم کو اغوا کر لیا

kidnapping

kidnapping

حسن ابدال (جیوڈیسک) تاجروں اور شہریوں کا شدید احتجاج، سڑک بلاک کر دی، مغویان کی بازیابی کا مطالبہ دن دہاڑے تاجر کو ملازم سمیت اغوا کرلیا گیا۔ ہفتہ کو ساڑھے چار بجے بغیر نمبر پلیٹ کی دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے مشرقی بازار میں واقع موبائل شاپ کے مالک چوہدری عظمت اور اس کے ملازم علی رضا کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کر لیا۔

ملزمان دونوں کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر موقع سے فرار ہو گئے۔ دن دہا ڑے تاجر کے اغوا پر حسن ابدال کے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ ریشم بلاک کر دی اور مطالبہ کیا کہ مغوی افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے۔