حسن ابدال میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات
Posted on December 28, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
اٹک: حسن ابدال میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید پریشانی کا سامنا جبکہ بجلی کی کئی کئی گھنٹے بندش نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے حسن ابدال میں واپڈا کی جانب سے بجلی کی کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی کو شدید متاثر کر رکھا ہے جبکہ سی این جی کھولنے کے عدالتی فیصلے کے بعد محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گھریلو صارفین کو تنگ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔
عین صبح اور شام کو کھانا پکانے کے اوقات میں سوئی گیس کا پریشر اتنا کم کر دیا جاتا ہے کہ خواتین کو بجلی نہ ہونے کے باعث اندھیرے میں کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ طلبا و طالبات اور ملازمین کو سکولوں، کالجوں اور دفاتر میں ناشتہ کیے بغیر جانا پڑتا ہے۔
عوامی حلقوں نے حکام سے اپیل کی ہے متعلقہ محکمے عوام کی مشکلات اور بے چینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب منصوبہ بندی سے کام لیں اور شدید سرد موسم اور مہنگائی کے اس دور میں عوام کے صبر کا مزیدا متحان نہ لیا جائے تو بہتر ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com