اسلام آباد : مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی کے جواں سال بھائی سید وسیم ظفر نقوی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے، مرحوم کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، علامہ شفقت شیرازی ،ناصر شیرازی، سیکرٹری جنرل پنجاب مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی ،سید اسد عباس نقوی ،علامہ حسن ہمدانی ،سید مسرت کاظمی ،مظاہر شگری ،شیخ عمران علی ،سید حسین زیدی سمیت ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور رہنماوں نے سید وسیم ظفر نقوی کی اچانک رحلت پر علامہ سید حسن ظفر نقوی اور پسماندگان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سید وسیم ظفر نقوی کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ سیدالشہداء انچولی امام بارگاہ میں مولانا رضی جعفر کی اقتدا میں ادا کی گئی جبکہ تدفین وادی حسین قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔