اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست عدلیہ کے فیصلے اور ختم نبوت معاملے میں منفی کردار کی وجہ سے دفن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا جاوید ہاشمی نے ساری زندگی مفادات کی سیاست کی ہے ایک معمولی درجے کے زمیندار سے اربوں روپے کی مالیت کے اثاثے رکھنے والے اس باغی سے کوئی پوچھے کہ وزیر صحت کی حیثیت سے کتنا مال پانی بنایا اور ٢٠١٣ کے انتحابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی فروخت سے کیا کمایا؟انجینئر افتخار چودھری نے کہا مک مکا کی سیاست والے ایک دوسرے کا اب بھی خیال کرتے ہیں خورشید شاہ نے نون میں واپسی کو صبح کا بھولا شام کو واپس آنا قرار دیا ہے۔
جب ہاشمی پی ٹی آئی میں گئے تو اس وق خورشید شاہ کو کیوں تپ چڑھی تھی۔انہوں نے کہا نواز شریف کی سیاست ان کی ذات کے گرد گھومتی ہے اور ہاشمی ایک بار پھر شکست فاش کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔تحریک انصاف کے مرکزی لیڈر نے کہا ہاشمی نے راولپنڈی کی سیٹوں پر امیدواروں سے بیعانے پکڑ رکھے تھے جو انہیں واپس کرنے پڑے۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا کہ عمران خان کے تابڑ توڑ جلسوں نے مخالفین کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔انشاء اللہ آنے والے انتحابات میں بھان متی کے کنبوں کا بھرکس نکال دیں گے۔