کیپ ٹاﺅن (جیوڈیسک) ہاشم آملہ نے یہ فیصلہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد کیا۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاون ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا۔
دوسرے ٹیسٹ میں ہاشم آملہ نے ڈبل سنچری بھی سکور کی لیکن گراونڈ میں میچ کا آخری روز خراب موسم کی وجہ سے متاثر ہوا اور میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
واضح رہے ہاشم آملہ کو سابق افریقی کپتان گریم اسمتھ کے ریٹائر ہونے کے بعد کپتان بنایا گیا تھا۔