کمبرلے (جیوڈیسک) جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے دو ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ گزشتہ روز بنگلا دیش کیخلاف میچ میں سر انجام دیا۔ ہاشم آملہ نے اس میچ میں ناصرف اپنے کیریئر کی 26 ویں سنچری مکمل کی بلکہ تیز ترین 7 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 166 اننگز میں یہ کارکردگی اپنے نام کی تھی۔
اس کے علاوہ ہاشم آملہ نے 150 اننگز میں 7000 رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی نے 169 اننگز کھیل کر 7000 رنز تک رسائی حاصل کی تھی۔