ہاشم حقانی بغداد شریف حضرت شیخ عبد القادر جیلانی و متعدد مزارات کی پر حاضری دینے کے لیے روانہ

Attock

Attock

اٹک : ممتاز عالم دین ابوالعباس علامہ ہاشم حقانی بغداد شریف حضرت شیخ عبد القادر جیلانی و متعدد مزارات کی پر حاضری دینے کے لیے عراق، ایران اور شام کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جے یو پی پنجاب ابوطیب علامہ رفاقت علی حقانی سے جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم اٹک کینٹ میں ملاقات کے موقع پر کہا کہ صوفیاء کرام نے لوگوں کے دلوں پر حکومت کی اور اسلام پھیلایا، اسلام تلوار سے نہیں بلکہ اخلاق حسنہ سے پھیلا، علامہ ہاشم حقانی نے کہا کہ اسلامی سال کی انتہا بھی قربانی پر ہوتی ہے اور ابتداء بھی قربانی سے ہوتی ہے۔

اس موقع پر علامہ رفاقت حقانی نے کہا کہ علامہ ہاشم حقانی کا دورہ اس بات کی دلیل ہے کہ یقینی طور پر وہ حضرت عمر فاورق کے مشن ترویج ِدین مصطفیٰ کے لیے جسطرح پاکستان میں کام کر رہے ہیں اسی طرح وہاں بھی اپنے بیانات سے لوگوں کو مستفید کریں گے اور امید ظاہر کی کہ وہ زیارات مقدسہ کے مقامات پر ملک پاکستان کی سلامتی ،امن و خوشحالی کے لیے دعا فرمائیں گے ،اس موقع پر چیئرمین اے این آئی اٹک صاحبزادہ حافظ محمد طیب میلادی ،قاری یاسر اعوان قادری ، حافظ محمد رمضان جلالی بھی موجود تھے۔