Hashim Welfare Association Pindi Hashim Annual General Meeting
ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) ہاشم ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) پنڈی ہاشم کا سالانہ جنرل اجلاس ہوا۔ مہمانِ خصوصی ملک زاہد اختر ملکہ (انگلینڈ) تھے جبکہ صدارت سرپرست حاجی ملک محمد نواز نے کی۔ چیئرمین ڈاکٹر ادریس اعوان نے گذشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق (صحافی) جنرل سیکرٹری ہاشم ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سید تنویر نقوی (صحافی) میڈیا ایڈوائزر ہاشم ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر تلاوت اور نعت شریف کا شرف قاری محمد عادل نے حاصل کیا جبکہ حمد ملک زاہد اختر ملکہ نے پیش کی۔ اختتامی دعا حافظ محمد اصغر پنڈی ہاشم نے کرائی۔ اس موقع پر سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ صدر الخدمت فائونڈیشن صوبہ پنجاب نے گفتگو کی اور ہاشم ویلفیئر کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے مبلغ 10 ہزار روپے فنڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔
تقریب میں ڈونرز اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمایاں طور پر شرکت کرنے والوں میں وائس چیئرمین یوسی بھگوال ملک زاہد حسین اعوان پنڈی ہاشم، راجہ ارشد محمود جہلم (انگلینڈ)، راجہ محمد اعظم خان جہلم، ملک اعجاز لمے شریف (انگلینڈ)، ملک آفتاب لمے شریف (امریکہ)، سید شہزادہ حسین شاہ لمے شریف، حاجی چوہدری محمد اکرم پیارا، چوہدری امجد حسین پیارا، ملک فیصل عباس بھگوال، کونسلر حافظ ساجد حسین لمے شریف، ملک طارق پپو لمے شریف، ملک مبشر قیوم ملکہ (دبئی)، بائو مہر نمبردار پنڈی ہاشم، صحافی ملک زاہد مصطفی اعوان، صحافی عزیز الرحمن مجاہدانچارج سوشل میڈیا ہاشم ویلفیئر، ملک وسیم صبور، ملک عامر نوازفنانس سیکرٹری ہاشم ویلفیئر ایسوسی ایشن، ملک نوید نواز، ملک غلام حیات، ملک اصغر، حاجی ملک صدیق بھگوال، ملک احمد خاں، ٹھیکیدار راجہ عابد حسین، ملک کامران، راجہ شوکت علی، راجہ لیاقت علی، راجہ پرویز، چوہدری عبدالعزیز پنڈی ہاشم، فیصل رشید حیدر کرار(لہڑی)، ملک اقبال دھنگ، ملک عمر حیات بھگوال، حاجی محمد رزاق میڑھ، محمد عنایت ڈھل ککہ اور ہاشم ویلفیئر ہسپتال کا جملہ سٹاف بھی موجود تھا شامل ہیں۔