ہاشم ویلفئیر ہسپتال پنڈی ہاشم کے 10 سال مکمل ہونے پر ایک شاند ار تقریب کا اہتمام کیا گیا

ملکہ : ہاشم ویلفئیر ہسپتال پنڈی ہاشم کے 10 سال مکمل ہونے پر ایک شاند ار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت حافظ محمد اصغر نے حاصل کی۔ نقیب محفل سید تنویر نقوی تھے۔ جن کی شاندار نقابت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ ہاشم ویلفئیر ہسپتال کی طرف سے استقبالیہ خضر حیات ملک نے پیش کیا انہوں نے ہسپتال کے اغراض و مقاصد اور 10 سالہ اہد اف پیش کیے۔ اس موقع پر کرنل ( ر ) پرویز اختر اور میڈیا ایڈوائزر ہاشم ویلفئیر ٹرسٹ انگلینڈ ڈاکٹر نیر عابدی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد ادریس اعوان نے خطاب کر تے ہو ئے ہاشم ویلفئیر ٹرسٹ کی 10 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ 10 سالوں میں 3 لاکھ پانچ ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اب کیا گیا۔ شعبہ آئی میں سالانہ 8000 ہزار سے زائد مریض چیک کرتے ہیں جس میں سے 1000ہزار سے زائد آنکھوں کے آپریشن کرتے ہیں۔ شعبہ آئوٹ ڈور میں روزانہ 200 سے زائد مریض چیک کیے جا رہے ہیں۔ اب ہسپتال میں زچہ بچہ سنٹر قائم ہو چکا ہے جس کی کارکردگی سے اہل علاقہ مطمئن ہیں۔ اور لوگ اعتماد کے ساتھ اس سہولت کا فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ ہاشم ویلفئیر ہسپتال کے لیے اس وقت 30 فی صد اخراجات ہم خود بردا شت کر رہے ہیں۔

جبکہ 70 فی صد عطیات عوام دے رہے ہیں۔ جو ہم پر عوام الناس کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انشا ء اللہ ہم آئندہ بھی عوام الناس کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور اس ادارے کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے۔ اس موقع پر زاہد مصطفی اعوان پا کستان ٹیلی ویژن نیوز فرانس، صحافی عمر فاروق اعوان، صحافی الیاس بٹ، ملک بشارت گولڑہ ہاشم، ملک زاہد پنڈی ہا شم۔ ناظم حسین، شہزادہ حسن شاہ، مختار میراں۔ حاجی عبدالغنی بھگوال۔ حاجی محمد صدیق بھگوال۔ ملک رفیع اللہ ڈوگہ۔ حمید اسلم اعوان یوتھ ونگ ملکہ۔ عاقب شبیر۔ حاجی عزیز رڑیالہ۔ محمد اصغر شوریاں۔ ظہیر عباس نقوی۔ ماسٹر لیاقت سنداریا۔ خواجہ مدثر کھاریاں کینٹ۔ ڈاکٹر کرنل (ر)طارق نذیر۔ ملک صفدر۔ ملک خادم حسین بھگوال۔ ملک نوید نواز۔ بائو مہر سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔