ہاشم ویلفئیر ہسپتال (رجسٹرڈ) پنڈی ہاشم کا گیارہواں سالانہ بجٹ اجلاس

Hashim Welfare Hospital

Hashim Welfare Hospital

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ہاشم ویلفئیر ہسپتال (رجسٹرڈ) پنڈی ہاشم کا گیارہواں سالانہ بجٹ اجلاس اور کارکردگی جائزہ اجلاس ہاشم ویلفئیر ہسپتال پنڈی ہاشم کی وسیع و عریض گراونڈ میں منعقد ہوا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ جبکہ نقابت کے فرائض سید تنویر نقوی میڈیا ایڈوائزر اور ڈاکٹرذ کا اللہ صدیق جنرل سیکرٹری ہاشم ویلفئیر ہسپتال نے انجام دیے۔

اس موقع پر سرپرست اعلی حاجی محمد نواز اعوان چئیرمین ڈاکٹر ادریس اعوان، ملک حضر حیات اعوان، حاجی چوہدری شبیر حسین بیگہ۔ RJآصف شبیر FM97۔ عزیز الرحمن مجاہد کواڈینیٹر عافیہ موومنٹ پاکستان۔ زاہد مصطفی اعوان بیوروچیف پاکستان ٹیلی ویژن نیوز یورپ۔ شفقت علی بٹ۔ صحافی عمر فاروق اعوان ۔ محسن ضیاء اعوان نمائندہ صحافیوں سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔ ملک حضر حیات اعوان نے افتتاخی خطاب میں بتایا کہ ہسپتال کا آغاز جون 2003ء میں ہوا ۔ جس کے لیے جگہ ملک محمد نواز اعوان نے مختص کی۔ اپنے آغاز سے لے کر آج گیارہ سال کے عرصے میں ہاشم ویلفئیر ہسپتال سے4.55000مریض مستفید ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹرذ کا اللہ صدیق نے کہا کہ جو خواب ڈاکٹر ادریس اعوان نے دیکھا تھا۔ اللہ تعالی نے اس کی تعبیر ان کے والد کے ذریعہ کروائی۔

جب انہوں نے ہسپتال کے لیے دس کنال اراضی وقف کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر ادریس اعوان اور ملک حضر حیات اعوان نے بتایا کہ ہسپتال کا سالانہ بجٹ ساڑھے 3کڑور سے زائد ہے۔ جو ڈونرز کا ہسپتال پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر محمد ادریس اعوان اتنا بڑا پراجیکٹ چلا نہ سکتے تھے یہ سب عوام الناس کے عطیات سے چل رہا ہے۔ اس وقت ہاشم ویلفئیر ضلع گجرات میں چیرٹی ہسپتالوں میں خدمت کے لخاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ کئی سرکاری ہسپتالوں سے بھی کافی آگے جا رہا ہے۔ جبکہ شعبہ آئی میں خدمات کے لحاظ سے یہ گجرات کا نمبر1ہسپتال بن گیا ہے۔

ہسپتال میں روزانہ 200/250مریضوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ مختلف نوعیت کے آپریشن بالکل معمولی فیس میں کیے جاتے ہیں۔ جبکہ شوگر۔ بلڈ پریشر۔ اور ای سی جی ٹیسٹ بالکل فری کیے جاتے ہیں ۔اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ہاشم ویلفیئر ایسوسی ایشن اس علا قہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہاشم ویلفیئر میں روز انہ ہزاروں مریض مستفید ہو رہے ہیں۔ سید ضیا اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں پروگرام کا اہتمام دعا کے سا تھ کیا گیا دعا ڈاکٹر عرفان احمد صفی نے کروائی۔ اور مہمانو ں کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔