حسینہ واجد بھارت کی کٹھ پتلی ہے۔ ڈاکٹر عبدالجبار

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد بھارت کی کٹھ پتلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کسان بورڈ پنجاب اور جماعت اسلامی ضلع جھنگ کے سینئر رہنما اور NA-89جھنگ سے امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالجبار خان نے اپنے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں عملاً بھارت کی حکمرانی ہے ۔1974ء کے تین رکنی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد نام نہاد ٹربیونل کے ذریعے پاک فوج کے جرنیلوں کے خلاف مقدمہ چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محض ایک سفارت کار کو نکال دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دینا ایک بڑا جرم ہوگا ، انہیں رہا کیا جائے۔