اسلام آباد : سپریم کورٹ نے میمو کیس میں تحریری حکم نامہ لکھوا دیا ہے،حسین حقانی کو پاکستان آمد پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں آٹھ کرنی بنچ نے کی۔عدالت عظمی نے سیکریٹری داخلہ کو حسین حقانی کے سکیورٹی انتظامات کے لیے مزید وقت دے دیا ہے۔
حکم نامہ میں لکھا گیا ہے کہ جان کو خظرات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے جائیں اور اس سلسلے میں سیکیورٹی ادارے اجلاس طلب کریں۔حسین حقانی کی آمد،رہائش اور روانگی کی تفصیلات حاصل کی جائیں ،عدالت نے کیس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کر دی۔