نون لیگ نفرت کا جو بیج بو رہی ہے اس کا پھل اسی کو کاٹنا ہو گا۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

Dr. Ghulam Murtaza

Dr. Ghulam Murtaza

کمالیہ (نامہ نگار) ٹی وی اینکر و صحافی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نون لیگ نفرت کا جو بیج بو رہی ہے اس کا پھل اسی کو کاٹنا ہوگا۔پانی بند کرنا یا پانی پرپابندی لگانایزیدیت ہے یزید کے خلاف لڑنا بھی جہاد ہے۔اصل غصہّ تو شریف برادران کو اپنی بے عزتی کا ہے جس کی وجہ سے جمشید دستی کو ٹارچر کر عام آدمی کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ کوئی بھی اس وڈیرہ شاہی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہوا تو اس کا یہی حال کیا جائے گا۔

عام پاکستانیوں کو بغاوت پر ابھار کر ملک میں خانہ جنگی کی سازش کی جا رہی ہے پاکستان کو کبھی آزادی نصیب ہوئی ہی نہیں ہے انگریزی استعماریت اور بھارتی تسلط سے آزادی کے ہم انسان وڈیروں اور چند خاندانوں کے غلام بنا دئیے گئے ہیں جو انگریزوں سے بھی زیادہ ظالم ہیں پاکستان کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ ان خاندانوں سے اور ان سیاسی جماعتوں کے تسلط اور ظلم سے ملک کو آزاد کروایا جائے۔ اگر یہی حالات رہے تو ملک آگے نہیں چل سکے گا اور خانہ جنگی کا شکار ہو جائے گا۔

اِن حالات میں فوج کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں۔ جمشید دستی پر حکومتی تشدد کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔سپریم کورٹ نے خود جمشید دستی پر حکومتی تشدد کا نوٹس لیکر اچھا اقدام کیا ہے۔ انصاف دینا عدلیہ کا کام ہے ۔سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ جمشید دستی پر قائم سیاسی مقدمات کو ختم کروائیں۔