نفرت و ہوس کے اجگر نے دنیا کو خونی پنجوں میں جکڑ رکھاہے ‘ سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نفرت و ہوس کے اجگروں نے دنیا کو اپنے خونی پنجوں میں اس طرح جکڑ لیا ہے کہ ہر طرف انسانی لہو بہہ رہا ہے ایک جانب داعش اسلا م کے چہرے کو مسخ کرہی ہے تو دوسری جانب طالبان اسلام کے نام پر لہو بہارہے ہیں اور پاکستان و افغانستان میں مسلک ‘ مذہب ‘زبان اور رنگ و نسل کی بنیاد پر خوں بہایا جارہا ہے جبکہ ایران وسعودی عرب تنازعہ اسلام پرستوں کے درمیان مزید قتل وغارت کی نوید سنارہا ہے اور فرقہ و مسلک پرستی کی جنگ عالم اسلام کو فوجی اتحادوں کی جانب لیجارہی ہے جو کسی بھی طور اسلام اور مسلمانوں کیلئے سودمند نہیں ہے۔

۔پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی نے اسلامی اتحاد و یگانگت اور اخوت ومحبت کی ضرورت و اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب و ایران کے مابین تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر اس میں دکھائی دینے والی جانبداری کی معمولی سی جھلک بھی پاکستان کے مستقبل کیلئے مسائل کا پیش خیمہ بن سکتی ہے اسلئے پاکستان کومکمل غیر جانبدار رہتے ہوئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یگانگت کے قیام و فروغ کی ذمہ داری نبھانی ہوگی ۔