حاطہ کچہری کے باہر مسلح افراد کی سرعام اسلحہ کی نمائش

بھمبر : احاطہ کچہری کے باہر مسلح افراد کی سرعام اسلحہ کی نمائش ،مسلح افراد کے گاڑیوں سے اترتے ہی احاطہ کچہری میں بھگدڑ اور خوف وہراس پھیل گیا پولیس نے فوری طورپر مسلح افراد کو گرفتار کرلیا لیکن چند ہی لمحوں بعد اعلیٰ حکومتی شخصیت کے فون پر پولیس نے بغیر لائسنس چیک کئے مسلح افراد کو چھوڑ دیا۔

مسلح افراد اسلحہ سمیت بلدیہ دفتر چلے گئے بھمبر کے سیاسی وسماجی حلقوں کا احاطہ کچہری میں مسلح افراد کے داخلوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح تقریباً 10:30 کے قریببخشی خانہ اور ایس پی آفس کے باہر سڑک پردوگاڑیوں جن میں ایک پراڈو LOC909 اور ایک سفید رنگ کی ٹوڈی گاڑی کھڑی ہوئی۔

جس سے چوہدری محمد اسلم آف نند پور اپنے چھ مسلح گارڈ ز کے ساتھ اترے مسلح افراد کے ہاتھوںمیں جی تھری ،8MM اور کلاشنکوف تھی مسلح افراد کی گاڑیوں سے اترتے ہی احاطہ کچہری کے باہر بگدڑ مچ گئی اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جس کی پولیس اور ایس ایس پی کو فوری اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے ایڈیشنل SHO سردار نعمان نفری کے ہمراہ مسلح افراد کو پکڑنے کی کوشش کی تو مسلح افراد بھاگ بلدیہ کے دفتر گھس گئے۔

جہاں سے پولیس نے مسلح افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا لیکن چند ہی لمحوںکے بعد جب ایڈیشنل SHO سردار نعمان اسلحہ رکھنے والے افراد کو پولیس کی گاڑی میں بٹھانے لگے تو اعلیٰ حکومتی شخصیت کا فون آگیا جس پر پولیس نے مسلح افراد کو بغیر لائسنس چیک کیے اسلحہ سمیت چھوڑ دیا جو بعد ازاں اسلحہ لیے دوبارہ بلدیہ کے دفتر چلے گئے۔

میڈیا کو با خبر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ احاطہ کچہری آنے والے مسلح افراد کا تعلق سابق چیئرمین ضلع زکوة و عشر چوہدری عدالت خان کے مخالفین سے تھا اور آج چوہدری عدالت خان کی تاریخ پیشی بھی تھی۔

لیکن پولیس کی نفری کم ہونے کی وجہ سے چوہدری عدالت خان کو عدالت میں پیش نہیںکیا گیا بھمبر کے سیاسی وسماجی حلقوں نے مسلح افراد کے سرعام احاطہ کچہری کے باہر گھومنے پر شدید احتجاج کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ احاطہ کچہری اور اس کے قریب کسی بھی وقت کوئی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔