نفرت و تعصب ہی دہشتگردی و بدامنی کی بنیاد و جڑ ہے ‘ این جی پی ایف

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نے کسٹ جنریشن پروٹیکشن فاونڈیشن کے آرگنائزر و چیئرمین عمران چنگیزی ‘ جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ اور ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی نے دنیا کے محفوظ و پر امن مستقبل اور دہشتگردی سے نجات کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت و اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کے درمیان بڑھتی ہوئی نفرت ہی در اصل دہشتگردی وبد امنی‘ ریاستوں و اقوام کے خلاف سازش اور جنگ و جدل کی وجہ ہے جس سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ امن پسند قوتیں و مہذب اقوام وسیع البنیاد بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المذاہب تعاون کے فروغ کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

دنیا سے بد امنی ‘ دہشتگردی ‘ نفرتوں ‘ مذہبی جنونیت ‘ تفرقہ و لسانیت اور منشیات و اخلاق باختگی کے خاتمے کیلئے مصروف عمل این جی پی ایف اپنے منشور کی تکمیل کیلئے انتہائی دیانتداری و جانفشانی سے اپنے فرائض کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے اور معاشرے کو پر امن ‘ محفوظ اور مہذب بنانے کیلئے این جی پی ایف سے وابستہ ہر فرد شب و روز مصروف عمل ہے۔

مگر سرکاری سطح پر پذیرائی و معاونت اور مقتدر و مخیر طبقات کی عدم دلچسپی کی وجہ سے معاشرے کی اصلاح و محفوظ مستقبل کے خواب کی تکمیل کی منزل خاصی دور محسوس ہو رہی ہے مگر ہمارا عزم مضبوط اورحوصلے جواں ہیں ہم پاکستان اور دنیا کو محفوظ و پر امن بنانے کیلئے شعور و آگہی تقسیم کررہے ہیں جو ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔