اوہائیو (جیوڈیسک) نفرت پھیلانے والا امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ خود عوام کی نفرت کا نشانہ بننے لگا، ریاست اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران پھر احتجاج ہوا ہے ، ویسٹ چیسٹر میں ٹرمپ کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے کیے گئے۔
مسلمان مخالف اور نفرت انگیز بیانات کی پہچان بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں مظاہرین کے نشانے پر ہیں ، اوہائیو کے علاقے ویسٹ چیسٹر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران کچھ افراد نے پھر احتجاج کیا جس سے ریلی میں بد نظمی پیدا ہوئی ۔ ٹرمپ نے مظاہرین کو ریلی سے باہر نکلوا دیا۔
انتخابی ریلی کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکورٹی کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا ۔ ویسٹ چیسٹر میں ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے بھی کیے گئے ، مظاہرین ٹرمپ کی مخالفت میں نعرے لگاتے رہے ۔ اس سے پہلے شگاگو میں احتجاج اور کشیدگی کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی منسوخ کر دی گئی تھی۔