روم (جیوڈیسک) پشاور میں کوہاٹی گیٹ کیسامنے گرجا گھر میں ہونے والے 2 خودکش دھماکوں پر کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مذمت کی ہے اور کہا کہ یہ حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
پاپائے اعظم نے مزید کہا کہ نفرت اور جنگ کا راستہ درست نہیں، امن کا راستہ ہی بہتر دنیا کی تعمیر کرسکتا ہے۔ انھوں نے ہلاک ہونے والے مسیحیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔