مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 11/4/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا معلوم افراد نے رات کے وقت پکی حویلی کے قریب اشتیاق کے کھوکھے کو آگ لگا، بوتلیں، کمپیوٹر، فریزر،ودیگر قیمتی سامان راکھ کا ڈھیربن گیا،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں پکی حویلی کے قریب نا معلوم افراد نے اشتیاق احمد کے دو کھوکھوںکو رات کے وقت آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں کھوکھے میں رکھا کمپیوٹر، بوتلیں، فریزر ایک لاکھ روپے مالیت کا دیگر سامان جل کر راکھ بن گیا، اشتیاق احمد کی طرف سے آگ لگانے والے نا معلوم افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ڈسپنسروں کے رحم و کرم پر ،ایمرجنسی آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ایم ایس ودیگر ڈاکٹر اپنے پرائیوٹ ہسپتالوں کو ترجیح دینے لگے، ایک ہفتہ قبل شائع ہونے والی خبروں کا شکار ترجہ چہارم کے ملازم بننے لگے، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میںتعینات ایم ایس ہسپتال میں ڈیوٹی دینے کی بجائے ہربنس پورہ لاہور میں عرصہ 20سال قبل بنائے گئے ہسپتال کو ترجیحی دینے لگا، جبکہ ڈاکٹر ایوب بھی لاہور میں اپنے کلینک میں مریضوں کو چیک کرنے میں مصروف ہے ، ہسپتال میں ایمرجنسی آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ روز وڈانہ سے لڑائی میں شدید زخمی ہوکر آنے والے لڑکے کوہسپتال لایا گیا تو کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہ تھا جبکہ ڈسپنسر نہ تو ڈاکٹر کو بلا رہا تھا اور نہ ہی ریفر کر رہا تھا، ایم ایس اور ڈاکٹر ایوب کو متعدد بار فون کیا گیا جس پر مذکورہ ڈاکٹروں نے ہسپتال میں آنے کی بجائے ڈسپنسروں کو مریض ریفر کرنے کا کہہ دیا، رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں دو بجے کے بعد ڈاکٹروں کا ملنا نا ممکن بن چکا ہے کیونکہ ڈاکٹر دو بجتے ہی اپنے ہسپتالوں و کلینکوں کا رخ کر لیتے ہیں، ایک ہفتہ قبل بھی متعدد اخبارات میں ڈاکٹروں کے ڈیوٹی نہ کرنے کی خبریں لگائی گئی تھی لیکن حکام کے کان پر جوں تک نہ رینگی، جبکہ ای ڈی او ہیلتھ قصور نے سارا غصہ ہسپتال کے درجہ چہارم کے ملازمین پر اتار دیا، ایمبولینس کے ڈرائیور کو ہسپتال لاہور ریفر کرنے پر ، مالی اور اس کے ساتھ کو پودے نہ لگانے پر ای ڈی او آفس قصور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے، مالی محمد الیاس نے کہا کہ ای ڈی او صاحب نے مجھے کہا کہ پودے کیوں نہیں لگائے جس پر میں نے کہا کہ مجھے پودے مہیا ہی نہیں کئے جا رہے تو میں کہاں سے لگائوں، میں متعدد بار پودوں کا لکھ کر دے چکا ہوں،مجھے پودے مہیا کرنے کی بجائے الٹا ای ڈی او آفس قصور رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںسنیئر صحافی محمد ارشد سندھو و سابقہ کونسلر محمد افضل سندھو کے چاچا محمد حنیف کے انتقال کر اظہار افسوس و دعائے مغفرت، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی زیر صدارت منعقد ہوا,، اجلاس میںسنیئر صحافی محمد ارشد سندھو و سابقہ کونسلر محمد افضل سندھو کے چاچا محمد حنیف کے انتقال پرشاہد عمر، ارشد علی شامی،چوہدری اصغر علی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد،عمرحیات خاں ،چوہدری ہاشم علی،منیر احمد بھٹی ،رانا توقیر احمد،رانا عرفان احمد،سعید احمدبھٹی،بابا طارق مقبول،محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد،سردارہارون اقبال،نویداشرف انصاری ،ارشد علی جوئیہ،ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم ، حافظ طاہر اقبال ،قیصر عباس ،ڈاکٹر رحمت علی ،عبدالمنان سلفی ،محمد سعید ،محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری ،،عمر شاہین، حاجی غلام قادر ،ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس ودیگر صحافیوں نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔