اسلام آباد (جیوڈیسک) حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق 11 افراد کی میتیں پمز اسپتال سے لواحقین کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ میتیں سی 130 طیارے کے ذریعے چترال پہنچائی جائیں گی۔ 11 میں سے 6کا تعلق چترال کے ایک ہی خاندان سے ہے۔
میتوں کی چترال منتقلی کا آخری مرحلہ ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق میتیں نورخان ایئربیس سے چترال بھیجی جائیں گی۔ گیارہ میتوں کی منتقلی کے لئے سی 130 کا بندوبست کیا گیا ہے۔
ان 11میتیوں میں سے6 کا تعلق چترال کے ایک ہی خاندان سے ہے۔ پمز انتظامہ کہتی ہے کہ آج حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی مسافروں کی میتوں کی منتقلی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
اب تازہ ترین صورتحال کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال سے میتیں لے کر ایمبو لینسز نورخان ائربیس روانہ کردی گئی ہے۔ جہاں سے میتوں کو چتترال تدفین کے لیے پہنچایا جائے گا۔