ہوائی (جیوڈیسک) امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری ہے، انتظامیہ نے مقامی شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی۔ ہوائی کے سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ کیلایوا آتش فشاں کے لاوا کا بہاؤ ابھی پاہوا گاؤں سے چار سو اسی فٹ دور ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بعض مقامات پر لاوے کی مقدار میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے لاوے کے راستے میں آنے والے گھروں کے شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی ہے۔