ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا’ لاوا آبادی کی طرف گامزن

Lava

Lava

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے جزیرے ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا’’ لاوا‘‘ آبادی کی طرف آ ہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لیتا جا رہا ہے۔

ہوائی کے آتش فشاں سے کئی ہفتوں سے لاوا نکلنے کاعمل جاری ہے۔ لاوے کادرجہ حرارت ایک ہزار ایک سو 49 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ لاوے کے راستے میں آنے والے علاقے پاہوا میں 50 گھر خالی کروالیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ بارش کے باعث دھویں کی شدت کم ہو ئی۔ 80 سے زائد نیشنل گارڈ سیکیورٹی تعینات ہیں۔