ہوائی میں آتش فشاں پہاڑ کا لاوا آبادیوں کی جانب بڑھنے لگا

lava

lava

ہوائی (جیوڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں پہاڑ کا لاوا آبادی کی طرف بڑھنے لگا ، حکام نے علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہوائی کے جنگل میں واقع آتش فشاں پہاڑ کے لاوے کا رخ آبادی کی جانب ہے۔

جس کی وجہ سے مکینوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ، حکام نے آٹھ سو افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، چالیس میٹر چوڑا راستہ بناتا لاوا راستے میں آنے والے تمام گھروں کو ملیا میٹ کر دے گا۔