ڈبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈسیشن ری ویو کیلئے ہاک آئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میں شان مسعود کے ایل بی ڈبلیو قرار دیئے جانے کے فیصلے پر غلطی کا اعتراف کرلیا ہے ۔دبئی ٹیسٹ میں شان مسعود کے آوٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطہ کیاتھا جس پر آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان ٹیم انتظامیہ۔
آئی سی سی آفیشلز اور ہاک آئی انتظامیہ کی ملاقات ہوئی،اس دوران ہاک آئی انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ شان مسعود کے معاملہ میں ڈیٹا اینٹری میں غلطی ہوئی،جس کی وجہ دو فریمز کا ٹھیک طرح محفوظ نہ ہونا تھی ۔لیکن ساتھ ہی ہاک آئی انتظامیہ نے یہ دعوی بھی کیا کہ اگر ڈیٹا اینٹری مکمل ہوتی تب بھی شان مسعود آوٹ تھے۔