پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے حیات آباد ٹول پلازہ پر پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے۔
حیات آباد ٹول پلازہ پر آج صبح ہی پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی آمد شروع ہو گئی تھی۔ آج دھرنے کے 14 ویں روز حلقہ پی کے 4 کے کارکنان عارف یوسف کے قیادت میں دھرنے کے مقام پر پہنچے اور نیٹوسپلائی کے خلاف نعرہ بازی کی۔
ٹول پلازہ سے گزرنے والی گاڑیوں کو چیک کرنے کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ دھرنے کے ارد گرد سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہے۔